عوام کو صحت، تعلیم ،صاف پانی کی فراہمی ہدف:گورنر
آب پاک اتھارٹی کے 1500منصوبے رواں برس فعال ہوجائیں گے ، چودھری سرور کا دورہ نارنگ ، 50فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا افتتاح
فیروزوالا،کالا شاہ کاکو،مریدکے ( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار، نمائندہ دنیا) گور نر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے پنجاب آب پاک اتھارٹی اور این جی اوز کے فلٹر یشن پلانٹس کے ذریعے دسمبر تک پنجاب کے 15ملین افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کر دیا جائے گا ،1500فلٹر یشن پلانٹس رواں سال کے آخر تک فعال ہوجائیں گے ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو صحت ،تعلیم اور پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔ وہ نارنگ کے علاقہ ہیچڑ میں مسجد اور چر چ سمیت تمام دیگرمقامات پر فلاحی تنظیموں کے اشتراک سے لگائے جانیوالے 50فلٹر یشن پلانٹس کی افتتاحی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔