وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر پھرمستعفی

وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر پھرمستعفی

عمران خان کارکردگی سے غیر مطمئن،حماد اظہر سے بھی اختلافات تھے :ذرائع

اسلام آباد (وقا ئع نگارخصوصی)وزیراعظم کے معاون خصوصی پاور اور پٹرولیم تابش گوہر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم تابش گوہر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے جبکہ تابش گوہر کے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے بھی اختلافات تھے ۔ ذرائع کے مطابق تابش گوہر پاک سٹریم گیس پائپ لائن منصو بہ جسے عام طور پر پاک روس گیس پائپ لائن منصوبہ کہا جاتا ہے کی روس کے ذریعہ تعمیر کے سخت مخالف تھے ۔ ان کی تجویز تھی کہ مقامی وسائل سے گیس پائپ لائن تعمیر کی جائے ۔روس کے ذریعہ تعمیر سے کئی کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاک روس گیس پائپ لائن سٹرٹیجک منصوبہ ہے جسکی روس کے ذریعہ تعمیر اہم ہے ۔ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل بھی تابش گوہر نے استعفیٰ دیا تھا جو وزیر اعظم نے منظور نہیں کیاتھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں