جماعت اسلامی : مہنگائی کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی : مہنگائی کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

قوم حق کیلئے گھروں سے نکلے ، پرامن احتجاج کرے ، حکمرانوں کو پیغام دیں وہ مزید ظلم برداشت نہیں سکتے ، بیروزگاری کا طوفان بھی نہیں تھم رہا،حکومت کے خلاف احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی ، سراج الحق

لاہور (سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کمرتوڑ مہنگائی، بیروزگاری کی شرح میں ہوش ربا اضافہ اور حکمرانوں کی دیگر عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جمعہ 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دیدی ۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے تمام طبقہ ہائے فکر سے اپیل کی کہ ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت کریں اور حکمرانوں کو واضح پیغام دیں کہ وہ مزید ظلم اور ناانصافی برداشت نہیں کر سکتے ،امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی آنے والے دنوں میں حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج میں مزیدشدت لائے گی۔ان کا کہناتھا کہ سراج الحق نے کہا کہ بیروزگاری کا طوفان نہیں تھم رہا۔ انہوں نے کہا مزدور ، کسان، سرکاری ملاز م سب بے حال ہیں۔یہ سب نااہل حکمرانوں کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کو اپنے حق کے لیے گھروں سے نکلے اور جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے پرامن احتجاج کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں