آزاد کشمیر کو صوبہ بنانیکی تجویز زیر غور نہیں:عبدالقیوم نیازی

آزاد کشمیر کو صوبہ بنانیکی تجویز زیر غور نہیں:عبدالقیوم نیازی

وزیر کا حلف لینے آیا ، عمران نے وزیراعظم بنادیا،بھارت کو کشمیر چھوڑنا ہوگا ، دھاندلی کرتے تو 36نشستیں جیت سکتے تھے :عرب ویب سائٹ کو انٹرویو

اسلام آباد(آئی این پی ) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ وہ تو وزیر کا حلف اٹھانے آ ئے تھے لیکن عمران خان نے وزیراعظم نامزد کردیا، اگر میں اصلی نیازی ہوتا تو عمران خان مجھے کبھی وزیراعظم نامزد نہ کرتے ، عمران خان جیسا آدمی دھاندلی کرے ایسا ممکن ہی نہیں، دھاندلی ہوتی تو 35 سے 36 سیٹیں ہوتیں۔خان صاحب نے ایل او سی پر بسنے والے کو وزیر اعظم بنا دیا، اسلام آباد کی طرف سے آزادجموں وکشمیرکوعلیحدہ صوبہ بنانے یااس آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز نہ سامنے آئی ہے اور نہ ہی ہمارے مشورے کے بغیر ایسی کوئی تجویز سامنے آئے گی ، اس وقت کشمیر کا ہر نوجوان قربانی دے رہا ہے ، عرب ویب سائٹ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اصلاحات کی بنیاد پر عوام نے ووٹ دیا۔ صحت انصاف کارڈ کی فراہمی ہمارے انتخابات میں اے ٹی ایم تھا۔میں چل رہا ہوں کیوں کہ میرے پیچھے ایک ایسا آدمی کھڑا ہے جو مصلحت کا شکار نہیں ہوتا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں