نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- جرمنی میں طوفان اوربارشوں سےنظام زندگی درہم برہم،خبرایجنسی
  • بریکنگ :- سوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والی ہواسے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،خبرایجنسی
  • بریکنگ :- ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر،ہزاروں افرا دبجلی سےمحروم ہوگئے،خبرایجنسی
Coronavirus Updates

پنجاب:بلدیاتی اداروں کی بحالی ،رپورٹ ہائیکورٹ پیش

پنجاب:بلدیاتی اداروں کی بحالی ،رپورٹ ہائیکورٹ پیش

دنیا اخبار

پلان کابینہ کوبھیج دیا،دوہفتے میں منظورہوگا:سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، بلدیاتی نمائندوں کامال روڈپراحتجاج، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی کے خلاف درخواست میں بلدیاتی نمائندوں کی بحالی کا پلان دو ہفتے میں کابینہ کے پاس منظوری کیلئے بھجوانے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواستوں پر سماعت کی ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور میئر لاہور سمیت دیگر بلدیاتی نمائندے پیش ہوئے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل د ئیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لیے کچھ نہیں کیا۔فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور الامین مینگل نے رپورٹ پیش کردی اور کہا کہ ہم نے بحالی کا پلان بنا کر کابینہ کی منظوری کے لئے بھیج دیا ہے جس پر جسٹس عائشہ اے ملک نے استفسار کیا کہ اسے منظور کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے جواب دیا کہ لگ بھگ دو ہفتوں میں یہ پلان منظور ہو جائے گا۔ عدالت نے پلان کابینہ کے پاس پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔دریں اثنا سماعت کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے مال روڈ پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement