الزائمر کے عالمی دن پر نیشنل ڈیمنشیا پلان کااجرا

 الزائمر کے عالمی دن پر  نیشنل ڈیمنشیا پلان کااجرا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خاندان کو الزائمر کے مریض بزرگوں کی مشکلات کو سمجھناضروری ہے

اسلام آباد(سیا سی رپورٹر) ان خیالات کا اظہارا نہوں نے الزائمر کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل ڈیمنشیا پلان کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ الزائمر کے مریضوں کی دیکھ بھال ضروری ہے ۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الزائمر سے متعلق نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کوشامل ہونا چاہیے ۔ الزائمرسوسائٹی کے صدر ضیا حیدر رضوی نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں