مردان بورڈ نتائج :پنجاب کالجز کی پہلی سمیت6 پوزیشنز

مردان بورڈ نتائج :پنجاب کالجز کی پہلی سمیت6 پوزیشنز

انٹرمیڈیٹ میں مجموعی طورپرفضا مجید کی 1088 نمبروں کیساتھ پہلی پوزیشن ، خدیجہ کی 1086 نمبرلیکرتیسری پوزیشن، جنرل سائنس میں عائشہ پہلے نمبرپر

مردان(سٹاف رپورٹر)مردان بورڈ کے حالیہ اعلان کردہ انٹرمیڈیٹ نتائج 2021 میں پنجاب کالجز کے طا لب علم شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سر فہرست رہے ۔ پنجاب کالج کی ہونہار طالبات فضا مجید نے 1088 او ر خدیجہ نے 1086 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر بالترتیب پہلی اور تیسری پوزیشنز اپنے نام کیں۔ علاوہ ازیں پری میڈیکل گروپ میں فضا مجید پہلی اور خدیجہ تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں جبکہ جنرل سائنس گروپ میں عائشہ جمیل نے 1048 نمبروں کے ساتھ پہلی اور کنزا الطاف نے 1038نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اورٹوٹل چھ پوزیشنز پنجاب کالجز نے حاصل کیں۔ان بہترین نتائج پر پنجاب کالجز انتظامیہ، اساتذہ اور طلبا و طالبات پو زیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی جبکہ پو زیشن ہولڈرز نے ان شاندار کامیابیوں کو اﷲ کے کر م ، اپنی محنت ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں