نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور
  • بریکنگ :- وزیراعظم کےدورہ لاہورکےشیڈول کو حتمی شکل دےدی گئی
  • بریکنگ :- وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات ہوگی
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ صوبےکےانتظامی اورسیاسی امورپربریفنگ دیں گے
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ بلدیاتی اداروں کوفعال بنانےکےاقدامات پربریفنگ دیں گے
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی زیرصدارت انتظامی امورپربھی اجلاس ہوگا
  • بریکنگ :- اپوزیشن کےاحتجاج پر پنجاب حکومت کی حکمت عملی زیرغورآئےگی
  • بریکنگ :- امن وامان کی صورتحال پروزیراعظم کو بریفنگ دی جائےگی
  • بریکنگ :- مہنگائی کی صورتحال پربھی وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوگا
  • بریکنگ :- مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کےاقدامات پربریفنگ دی جائےگی
Coronavirus Updates

ڈینگی انتہائی مہلک ، حکمران غافل ہیں، شہبازشریف

ڈینگی انتہائی مہلک ، حکمران غافل ہیں، شہبازشریف

دنیا اخبار

ڈینگی سے نمٹنے کا پورا نظام، تربیت یافتہ عملہ اور طریقہ کار موجود ہے ، حکومت ہمارے دور کے طریقہ کار کو اپنا کر وبا سے عوام کو محفوظ بناسکتی،بیان

لاہور (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈینگی سے عوام کی زندگیوں کے لئے خطرات سنگین سے سنگین تر ہورہے ہیں۔ جاری بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ حکمران غافل ہیں۔ ڈینگی انتہائی مہلک ہے ،غفلت کا نتیجہ لوگوں کی قیمتی زندگیوں کے ضیاع کی صورت نکلے گا۔ حکومت ہمارے دور میں بنائے ہوئے ڈینگی ڈیش بورڈ سمیت دیگر طریقہ کار کو اپنا کر اس مہلک وبا سے عوام کو محفوظ بناسکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے نمٹنے کا پورا نظام، تربیت یافتہ عملہ اور طریقہ کار موجود ہے ، اگر ڈینگی بے قابو ہوا تو یہ صرف اور صرف مجرمانہ انتظامی نااہلی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement