تھائی لینڈ نے پاکستانیوں کیلئے ویزا سروس بحال کر دی

تھائی لینڈ نے پاکستانیوں  کیلئے ویزا سروس بحال کر دی

تھائی لینڈ حکومت نے پاکستان سے آنے والے فضائی مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے تمام کیٹگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے

کراچی (سٹاف رپورٹر) تھائی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والوں کے لیے تمام ویزا کیٹگریز کی سروس 20 ستمبر سے بحال کر دی گئی ہیں۔ نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق کورونا احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام مسافروں کو تھائی لینڈ میں 14 دن قرنطینہ کرنا ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں