نواز شریف کی زرعی اراضی 80لاکھ فی ایکڑ، کمرشل پلاٹ 20کروڑ میں نیلام کرنیکا منصوبہ

نواز شریف کی زرعی اراضی  80لاکھ فی ایکڑ، کمرشل پلاٹ  20کروڑ میں نیلام کرنیکا منصوبہ

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زرعی اراضی 80لاکھ فی ایکڑاور کمرشل پلاٹ20کروڑ میں نیلام کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی

لاہور (عمران اکبر)ضلعی انتظامیہ کے شعبہ ریونیو کے مطابق موضع میاں میر میں 135 ،اپر مال پر دو کنال 8 مرلہ پر مشتمل کمرشل پلاٹ ، موضع مانک کی 936 کنال 10 مرلہ ،موضع بدوکی ثانی میں 269 کنال زرعی اراضی نیلام کی جائے گی،احتساب عدالت کے حکم پر نیلامی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس نے نیلامی سے متعلق ورکنگ مکمل کرلی،ایل ڈی اے اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے زرعی اراضی اور کمرشل لینڈ کی ایویلیوایشن کرنے کیلئے رابطہ کرلیاگیا، موضع مانک اور موضع بدوکی ثانی میں ڈی سی ریٹ 80 لاکھ فی ایکڑلگایا گیا ہے ،جبکہ اپر مال پر واقع کمرشل پلاٹ کی 20 کروڑ میں نیلامی کی منصوبہ بندی کرلی گئی ،نیلامی کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کو شامل کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں