توانائی شعبہ میں تعاون پر پاک امریکا مذاکرات کاآغاز
امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے توانائی وسائل کے قائم مقام معاون سیکرٹری ہیری کامیان اور پاکستان کے سیکرٹری پاور علی رضا بھٹہ نے گزشتہ روز توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کا آغاز کیا
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے توانائی وسائل کے قائم مقام معاون سیکرٹری ہیری کامیان اور پاکستان کے سیکرٹری پاور علی رضا بھٹہ نے گزشتہ روز توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کا آغاز کیا۔ اس موقع پر امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور اینجیلا پی ایگلر نے کہا امر یکا نصف صدی سے زیادہ عرصہ سے شفاف اور موثر توانائی ڈھانچہ تشکیل دینے میں پاکستان کی مدد کررہا ہے ، امریکی حکومت نے 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں پاکستان کی مدد کی ہے جس سے 4 کروڑ 7 لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو بجلی کی فراہمی ممکن ہوئی، امر یکا شفاف توانائی ذرائع تک رسائی ممکن بنانے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ مذاکرات کے دوران امر یکا کی تجارتی اور ترقیاتی ایجنسی نے کراچی میں جانوروں کے فضلے کو بائیو میتھین گیس میں تبدیل کرنے کیلئے مالی معاونت کا اعلان بھی کیا۔