کورونا:47اموات،سندھ:ویکسین نہ لگوانے پرگرفتاریاں

کورونا:47اموات،سندھ:ویکسین نہ لگوانے پرگرفتاریاں

پنجاب میں21جاں بحق،تھیٹرزکھل گئے ،مزید1کروڑخوراکیں موصول 30ستمبرتک ویکسین نہ لگوانے والے متعددسہولتوں سے محروم ہونگے :حماد،فرخ

اسلام آباد،لاہور،کراچی(خصوصی نیوز رپورٹر، نیوز رپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے ، خبرایجنسیاں) کورونا کی چوتھی لہر سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 47 افراد انتقال کرگئے ، لاہور میں 8 اور پنجاب میں 21 اموات ہوئیں، مثبت شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 333 کیسز سامنے آئے ، فعال کیسز کی تعداد 61 ہزار 947 ہے ، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 374 ہوچکی، این سی او سی نے تمام صوبوں کو یکم اکتوبر سے لازمی ویکسی نیشن مہم پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ، سندھ میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف ایکشن میں آگئے ، شاپنگ مالز اور شاہراہوں پر کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا، محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس اور دیگر حکام کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کیسز درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ادھر وفاقی وزرا فرخ حبیب اور حماد اظہر نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ 30 ستمبر تک ویکسین نہ لگوانے والے متعدد سہولتوں سے محروم ہوجائیں گے لہٰذا عوام جلد ویکسی نیشن کرالیں، پہلی ڈوز لگوانے والے میسج کا انتظار نہ کریں، قریبی سینٹر پر جاکر دوسری ڈوز لگوائیں۔ علاوہ ازیں سائنو ویک اور سائنو فارم کی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 48 لاکھ 68 ہزار 18 افراد کو مکمل طور پر کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے ، دوسری جانب کمشنر لاہور ڈویژن نے 50فیصد گنجائش کے ساتھ تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں