حادثات پر معطل 6ریلوے افسر بحال،انکوائریاں زیر التوا

حادثات پر معطل 6ریلوے افسر بحال،انکوائریاں زیر التوا

محمد عمران، راشد علی،حمید،شوکت، مجیب ،جنید شامل، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )وزارت ریلوے نے مختلف حادثات کے باعث معطل ہونے والے 6افسران کو بحال کردیا، چیئرمین ریلوے کی منظوری کے بعد وزارت ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ملت ایکسپریس کی ڈی ریلمنٹ کے باعث ڈویژنل مکینکل انجینئر لاہور محمد عمران ،اے ٹی او سکھر راشد علی ، ڈی سی او سکھر حمید اللہ لاشاری کو معطل کیا گیا تھا، خیبر میل ایکسپریس کی کوچز ڈی ریل ہونے پر ڈپٹی ڈی ایس سکھر شوکت علی شیخ، ڈی ای این مجیب الرحمن کو معطل کیا گیا تھا ،تیز گام ایکسپریس میں آگ لگنے کے واقعہ پر ڈویژنل کمرشل آفیسر کراچی جنید اسلم کو معطل کیا گیا تھا ،وزارت ریلوے نے تمام افسران کی معطلی ختم کرکے انہیں بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، ذرائع کے مطابق تینوں حادثات کی انکوائریاں تاحال التوا کا شکار ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں