لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، آج بھی امکان

لاہور کے مختلف علاقوں میں  بارش، آج بھی امکان

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور (نیوز رپورٹر ) پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ابررحمت ایک بار پھر کھل کربرسا،بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال،جہلم،گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ ،حافظ آباد ،اوکاڑہ ،فیصل آباد،سرگودھا، بھکر،لیہ، خوشاب،میانوالی،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال، ملتان، بہاولپوراورڈی جی خان میں بارش کی توقع ظاہر کی ہے ، علاوہ ازیں خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے ۔ سندھ ،بلوچستان کے بیشتر مقامات پر موسم خشک رہے گاالبتہ بعض علاقوں میں بارش متوقع ہے ۔بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت41،دادو اوردالبندین میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں