فراڈ کیس:سیف الرحمن کی ضمانت مسترد ، احاطہ عدالت کے باہر گرفتار

 فراڈ کیس:سیف الرحمن کی ضمانت  مسترد ، احاطہ عدالت کے باہر گرفتار

سپریم کورٹ نے جعلی کمپنی بی فور یو کے ذریعے مبینہ طور پر فراڈ کرکے عوام کو لوٹنے والے نیب کیس کے ملزم سیف الرحمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، صباح نیوز) سپریم کورٹ نے جعلی کمپنی بی فور یو کے ذریعے مبینہ طور پر فراڈ کرکے عوام کو لوٹنے والے نیب کیس کے ملزم سیف الرحمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے جس کے بعد اسے نیب نے احاطہ عدالت کے باہرسے اپنی تحویل میں لے لیا ، عدالت نے توہین عدالت کیس میں ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی جانب سے جمع کرایا گیا غیرمشروط معافی نامہ مستردکرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ڈی جی نیب راولپنڈی اور نیب کے وہ اہلکار جنہوں نے سیف الرحمن کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا اپنے معافی نامے دوبارہ عدالت میں جمع کروائیں جس کے بعد توہین عدالت کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں