وزرا فارن فنڈنگ کیس سے خوفزدہ،اسلئے چیخ رہے :پی پی

وزرا فارن فنڈنگ کیس سے خوفزدہ،اسلئے چیخ رہے :پی پی

چیئرمین نیب کی توسیع کا آئین میں طریقہ موجود،خلاف ورزی چیلنج ہوگی،نیئر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادانہ غیر جانبدارانہ صاف شفاف انتخابات کا ذمہ دار ادارہ ہے ، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بیان بازی قابل مذمت ہے ۔ پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس آخری مراحل میں ہے ، فارن فنڈنگ کیس کے متوقع فیصلے سے خوفزدہ وزرا اسی لئے چیخ و پکار کر رہے ہیں۔ نیئر بخاری نے چیئرمین نیب کے عہدے میں توسیع کے حوالے سے کہا کہ آئین میں طریقہ کار طے شدہ ہے ،اپوزیشن پارٹیاں نئی نامزدگی یا توسیع کے بارے میں مشاورت کرینگی۔موجودہ چیئرمین نیب پر وزیراعظم اور وزرا کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے سوالات موجود ہیں ،آئین کی خلاف ورزی چیلنج بھی ہوگی اور آئین کو بائی پاس کرنے والوں کے خلاف آئین کی دفعہ 6 موجود ہے ۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کی گورننس کی باتیں منافقت کی انتہا ہے ،کرپشن کی کہانی عمران خان سے شروع ہو کر عمران خان پر ختم ہوتی ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسی بیماری ہے جو صدقے کی رقم کو بھی ہضم کرلیتے ہیں، عمران خان تم نے جو ملک کا حشر کیا ہے قوم کبھی نہیں بھولے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں