شیخوپورہ:ٹرک کی ٹکر، 2بھائیوں سمیت 3بچے جاں بحق

شیخوپورہ:ٹرک کی ٹکر، 2بھائیوں  سمیت 3بچے جاں بحق

تھانہ صدر کے علاقہ سرگودھاروڈ پرواقع دھنت پورہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،دنیا نیوز، نیوز ایجنسیاں) تھانہ صدر کے علاقہ سرگودھاروڈ پرواقع دھنت پورہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق بچوں کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دیں، جاں بحق ہونے والوں میں جھامکے کے رہائشی 14 سالہ محمد مجاہد، 6 سالہ سبحان اور4سالہ محمد فیضان شامل ہیں جو کہ مقامی ورکشاپ میں مزدوری کے بعد گھر جارہے تھے ،سبحان اور فیضان بھائی تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں