ہتک عزت : وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر عدالت طلب

 ہتک عزت : وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر عدالت طلب

کیس منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے چھوٹی تاریخیں دی جائیں گی:تحریری حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے پر عدالت نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کو عدالت طلب کرلیا۔ شہباز شریف نے ہتک عزت کے دعوے میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے پانامالیکس پر چپ رہنے کے لیے رقم آفر کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا، عمران خان کے الزام سے میری ساکھ متاثر ہوئی۔ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کے بعد تحریری حکم جاری کردیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وکلا نے کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست واپس لے لی جبکہ عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے دائر تمام متفرق درخواستیں بھی نمٹا دیں۔عدالت نے کہا ہے کہ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے آئندہ چھوٹی تاریخیں دی جائیں گی جبکہ کارروائی کیلئے شہباز شریف اور عمران خان 6 اکتوبر کو وکلا کے ہمراہ پیش ہوں۔عدالتی حکم کے مطابق کیس کی مزید کارروائی 6 اکتوبر کے لیے ملتوی کردی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں