ایس ای سی پی ترمیمی بل قائمہ کمیٹی خزانہ سے منظور
ریونیو میں اضافہ ہوا، ٹیرف میں فرق کی پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہیکرز حملہ کے بعد بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری کی ضرورت:چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد(اے پی پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ترمیمی بل 2020 کی بعض ترامیم کے ساتھ منظوری دیدی جبکہ چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا ہیکروں کے حالیہ حملے کے تناظر میں بنیادی ڈھانچہ بالخصوص آئی ٹی میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین فیض اللہ کموکا نے کی۔ چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق نے اجلاس کو بتایا محصولات اکٹھا کرنے کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ، پہلے دو ماہ میں ریونیو اکٹھا کرنے میں اضافہ ہوا، ٹیرف میں فرق کی پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے ۔