سیشن جج رانا مسعود ٹربیونل ریونیو بورڈ میں تعینات
لاہور ہائیکورٹ نے تعیناتی کے منتظر سیشن جج رانا مسعود اختر کو ٹربیونل ریونیو بورڈ میں تعینات کردیا
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے تعیناتی کے منتظر سیشن جج رانا مسعود اختر کو ٹربیونل ریونیو بورڈ میں تعینات کردیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ چیف جسٹس نے 25 ستمبر تک آفس کا چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کردیئے ۔