مکان کا تنازع، بیٹے نے ما ں اور بھائی کو قتل کردیا

مکان کا تنازع، بیٹے نے ما ں اور بھائی کو قتل کردیا

شہزاد نے بوداں بی بی ،اختر کو کلہاڑی کے وار کرکے مارا، ملزم تھانے پیش ، چوہنگ میں تلخ کلامی پر اشفاق، عزیز نے عمر کو گولیاں ماردیں،ایک گرفتار

لاہور(خبر نگار سے )جائیداد کا تنازع؛ تلخ کلامی پر ماں بیٹے سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں مکان کے تنازع پر شہزاد نے کلہاڑی کے وار کرکے سوتے میں ماں اور بھائی کو ابدی نیند سلادیا ۔واقعہ میں بوداں بی بی اور اختر چل بسے ۔ملزم واردات کے بعد خود تھانے پیش ہوگیا ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اور آلہ قتل برآمد کرلیا۔ کوئی مدعی سامنے نہ آنے پر پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ دوسری جانب چوہنگ کے علاقے شاہ پور میں ملزم اشفاق اور اس کے ساتھی عزیز نے عمر فاروق کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم اشفاق کوگرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں