رنگ روڈ سکینڈل، دوملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

 رنگ روڈ سکینڈل، دوملزم 14  روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی سماعت، عدالت نے 2 ملزموں محمود اور وسیم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور(عدالتی رپورٹر)تفصیلات کے مطابق ریمانڈ ختم ہونے پر اینٹی کرپشن پولیس نے ملزموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمن کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے 6 اکتوبر کو ملزم دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے رنگ روڈ منصوبے پر کام شروع کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں