مانانوالہ:ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

 مانانوالہ:ڈکیتی مزاحمت  پر نوجوان قتل

مانانوالہ لاگر روڈ پر کار سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان کو قتل کر دیا

مانانوالہ(نمائندہ دنیا)گزشتہ رات ڈیرہ چراغدین کے قریب 4 ڈاکوؤں نے اپنی گاڑی آگے کھڑی کر کے ایک کار کو روک لیا اور اس میں سوار شفقت محمود سے 2600 ،محمد نواز 2100 ،خرم شہزاد 1500 ،عقیل 4500 ،صابر 3000 ،ظہیر احمد عرف یاسر سے 1850 نقدی اور موبائل فونز چھین لئے ۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 25 سالہ ظہیر عرف یاسر کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ مقتول ڈیرہ کندن سنگھ بشمولہ فاروق آباد کا رہائشی تھا۔ مانانوالہ پولیس نے مقتول کے بھائی شفقت محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں