انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

 انٹربینک اور اوپن مارکیٹ  میں ڈالر مزید مہنگا

بدھ کے روزانٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی

کراچی ( بزنس رپورٹر )فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، ڈالر کی قیمت خرید 168.40روپے سے بڑھ کر168.65روپے اور قیمت فروخت168.50روپے سے بڑھ کر168.75روپے ہو گئی، مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 169.60روپے سے بڑھ کر169.70روپے اور قیمت فروخت170روپے سے بڑھ کر170.10روپے ہو گئی ۔ یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت199.50روپے سے بڑھ کر199.80روپے ہو گئی، برطانو ی پاؤنڈ کی قیمت خرید 232روپے اور قیمت فروخت234روپے پر برقرارر ہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں