وزیر اعظم کا خطاب عالمی رہنماؤں کیلئے جامع پالیسی بیان ، چوہان

وزیر اعظم کا خطاب عالمی رہنماؤں کیلئے جامع پالیسی بیان ، چوہان

عمران خان کا بلین ٹری سونامی دیگر ملکوں کیلئے قابل تقلید مثال ، وزیر جیل خانہ جات

لاہور (سپیشل رپورٹر )وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کو عالمی رہنماؤں کیلئے ایک جامع پالیسی بیان قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خطاب میں تمام معاشروں میں برابری، عالمی طاقتوں کے تعاون سے غریب ملکوں میں غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے غریب ملکوں کے استحصالی حکمرانوں کی جانب سے منی لانڈرنگ کی رقوم امیر ممالک میں رکھنے کو غربت اور وسائل کی غیر مناسب تقسیم کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ ترقی پذیر ممالک سے منی لانڈرنگ کے 7 کھرب ڈالر امیر ملکوں میں پڑے ہیں۔ انہوں نے دنیا خصوصاً بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی طرف دنیا کی توجہ دلائی اور کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی ناک تلے 9 لاکھ کشمیریوں کا استحصال کر رہا ہے ۔ بھارت میں ہندوتوا کی بڑھتی سرگرمیاں خطے میں دیرپا امن کیلئے خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے آنیوالی نسلوں پر منفی اثرات کی بھی بات کی، جس سے ہر ممکن طور پر بچاؤ کیلئے وزیر اعظم کا بلین ٹری سونامی دیگر ملکوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں