حکومت مہنگائی سے قوم کا تورا بورا بنا رہی:شہباز شریف

حکومت مہنگائی سے قوم کا  تورا بورا بنا رہی:شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی اطلاعات کی مذمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

لاہور ( اپنے سیاسی رپورٹر سے )قائد حزب اختلاف کہتے ہیں کہ عوام میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت اور سکت نہیں، ظلم در ظلم بند کیاجائے ۔عمران نیازی اپنی پے درپے حماقتوں سے ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں۔حکومت معیشت کا نائن الیون کرچکی ، اب مہنگائی سے قوم کا تورا بورا بنا رہی ہے ۔آٹا چینی گھی دوائی بجلی گیس سمیت ہر چیز مہنگائی کی حدیں توڑ چکی ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا آئی ایم ایف کا بجٹ تھا، حکومت اس کی شرائط پوری کر رہی ہے ۔حکومت نے قوم سے ٹیکس فری بجٹ کا جھوٹ بولا تھا، ہم نے جو کچھ کہا آج سچ ثابت ہو رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں