افغانستان سے درآمد پھلوں پرسیلز ٹیکس ختم کردیا گیا

افغانستان سے درآمد پھلوں پرسیلز ٹیکس ختم کردیا گیا

ایف بی آرنے ٹیکس قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے افغانستان سے درآمد ہونے والے تازہ پھلوں پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے

لاہور(دنیا مانیٹرنگ)نوٹیفکیشن کے مطابق 15 ستمبر کو جاری ہونے والے ٹیکس قوانین سے متعلق تیسرے ترمیمی آرڈیننس کے تحت افغانستان سے درآمد تازہ پھلوں پر سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا تاہم سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پر زور اصرار پر فیصلے کا از سر نو جائزہ لیا گیا ، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب سیلز ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔ ایف بی آر کے مطابق اس فیصلے کا بنیادی مقصد پاک افغان تجارت کا فروغ ہے اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا اطلاق ایسے پھلوں پر ہوگا جو پاکستان میں وافر مقدار میں پیدا نہیں ہوتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں