25سعودی یونیورسٹیوں کا 600 پاکستانی طلبا کیلئے وظائف کا اعلان
سعودی عرب نے اپنی 25 یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلبا وطالبات کو 600 سکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پاکستان میں مقیم طلبا کے علاوہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوان ان وظائف کیلئے متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر براہ راست درخواست دے سکتے ہیں،75 فیصد وظائف پاکستان میں مقیم طلبہ جبکہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبا کیلئے ہوں گے ۔ جن شعبوں کیلئے وظائف کا اعلان کیا گیا ہے ، ان میں سیاسیات ، قانون ، تعلیم ، انتظامیہ ، معاشیات ، انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس ، زراعت ، عربی / اسلامک سٹڈیز اورماس کمیونی کیشن میں ڈپلومہ کورسز، بیچلر ، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے پروگرام شامل ہیں۔