کورونا:42اموات ریکارڈ،2060نئے کیس رپورٹ
پنجاب 18،سندھ 11، پختونخوا 8،اسلام آباد میں1مریض جاں بحق
لاہور، اسلام آباد، کراچی (ہیلتھ رپورٹر، خصوصی نیوزرپورٹر، دنیا نیوز )کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس سے اموات کی تعداد 27 ہزار 524 ہوگئی جب کہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 36 ہزار 888 ہوگئی۔این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 4 لاکھ 27 ہزار 583، سندھ میں 4 لاکھ 54 ہزار 510، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 766، بلوچستان میں 32 ہزار 837، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 289، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 913 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 990 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 91 لاکھ 47 ہزار 75 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ۔سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 ، پنجاب 18 ،خیبر پختونخوا 8 ،اسلام آباد ،بلوچستان میں ایک،ایک مریض وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 91 لاکھ 47 ہزار 75 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 282،020افراد کو ویکسین لگائی گئی جس سے مجموعی تعداد 43،639،254 ہوگئی ۔ لاہور میں ہفتے کے روز 35،068افراد کو ویکسین لگائی گئی ،کل تعداد 5،906،898 افراد ہوگئی۔ادھرکراچی پولیس کو کورونا ویکسین نہ لگوانے پرمقدمات اورگرفتاریوں سے روک دیا گیا۔