سی ٹی ڈی کی پنجاب بھرمیں کارروائیاں،8دہشتگردگرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب بھرمیں کارروائیاں،8دہشتگردگرفتار

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ، ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا،فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے تھے

لاہور( نیوز ایجنسیاں )پنجاب بھر میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔لاہور میں کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان سے ہے ، دہشت گردوں کی شناخت مشتاق، سمیع ، عادل جمال اور اسامہ کے نام سے ہوئی ۔حافظ آباد سے ممشالی خان نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ، گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز اکٹھے کر رہا تھا، گوجرانوالہ سے عبدالرحمان نامی دہشت گرد گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے ، شیخوپورہ سے کاشف محمود اور منصور نامی دہشت گرد گرفتار کئے گئے ، گرفتار دہشت گرد وال چاکنگ کے ذریعہ فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں