داتا گنج بخش ؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج آغاز،کل اورپرسوں موبائل سروس جزوی بند
شہر میں 27 اور 28 ستمبر کو موبائل فون سروسز جزوی طور پر بند رہیں گی
لاہور (نیوز رپورٹر ) لاہور پولیس کی درخواست پر عرس اور چہلم کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے موبائل فون سروسز معطل کی جائیں گی۔حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 978 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 26 ستمبر کو ہورہا ہے ،زائرین کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کرتے ہوئے شرکت کرسکیں گے ،عرس داتاعلی ہجویریؒ اور چہلم حضر ت امام حسین ؓ پرموبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی،موبائل فون سروس 27 اور28ستمبر کو بند رہے گی،موبائل فون سروس لاہور پولیس کی درخواست پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔