صدارتی نظام:سپریم کورٹ میں کل درخواستوں کی سماعت

صدارتی نظام:سپریم کورٹ  میں کل درخواستوں کی سماعت

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی گئی

اسلام آباد(اے پی پی) ہفتہ کو عدالت عظمیٰ سے جاری ججز روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں 27 ستمبر سے یکم اکتوبر 2021 تک جاری رہنے والے عدالتی ہفتے کے دوران پانچ بینچز مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ بینچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس مظہر عالم اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا ،بینچ دو میں جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے ،بینچ تین جسٹس مقبول باقر،جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا ،بینچ چار میں جسٹس سردار طارق،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں ،بینچ پانچ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہوگا۔ جاری کاز لسٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے اہل خانہ کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس اور صدارتی نظام کے نفاذ کیلئے ریفرنڈم کروانے سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت 27 ستمبر بروز پیر کو ہوگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں