نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- صدرعارف علوی کا عیدمیلادالنبیﷺ کےموقع پرپیغام
  • بریکنگ :- حضورﷺنےمساوات،بھائی چارے،عدل وانصاف پرمبنی معاشرہ تشکیل دیا،صدرمملکت
  • بریکنگ :- آپﷺرنگ،نسل،زبان اوروطن سےبالاترایک ملت کاقیام عمل میں لائے،عارف علوی
  • بریکنگ :- موجودہ انتشار،نفاق اورناانصافی کاواحدحل سیرت طیبہؐ میں ہے،عارف علوی
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ نےحضورﷺکومعبوث فرماکرانسانیت پراحسان فرمایا،صدرمملکت
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ نےآپؐ کوتمام جہانوں کےلےرحمت بناکربھیجا،صدرعارف علوی
  • بریکنگ :- آپؐ کی اطاعت وفرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے،صدرمملکت
  • بریکنگ :- حضورﷺ سےمحبت ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے،صدرعارف علوی
  • بریکنگ :- آپﷺکایہ اعجازہےجانی دشمنوں کوایک دوسرےکاخیرخواہ بنادیا،عارف علوی
Coronavirus Updates

افغانستان میں امن اجتماعی ذمہ داری، خطے کو فائدہ ہوگا ، جنرل ندیم

افغانستان میں امن اجتماعی ذمہ  داری، خطے کو فائدہ ہوگا ، جنرل ندیم

دنیا اخبار

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے روس کا دورہ کیا اورشنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام ہونے والی امن مشن مشق 2021 کا معائنہ کیا

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر)اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ایس سی او رکن ممالک کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کے اجلاس میں شرکت کی جس میں افغانستان ،بین الاقوامی و علاقائی سیاسی صورتحال اور مختلف علاقوں میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ندیم رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن ایک اجتماعی ذمہ داری ہے جس کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا ، پاکستان خطے میں امن اور ترقی اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ایس سی او کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے چیف آف جنرل سٹاف ، روسی فیڈریشن جنرل ویلری وی گیراسیموف اور چیف آف جوائنٹ سٹاف ، پی ایل اے چین جنرل لی زوچینگ کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان روس اور چین کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ یہ ممالک بھی بہتر تعاون کے ذریعے بامعنی اور طویل المدتی سٹرٹیجک تعلقات استوار کریں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن 2021 کی اختتامی تقریب ڈونگز ٹریننگ ایریا ، اورین برگ ریجن ، روس میں منعقد ہوئی۔ ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے فوجیوں نے مشقوں میں حصہ لیا اور ایک دوسرے کے تجربات شیئر کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement