زرداری کی نااہلی کیلئے دائرپی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

زرداری کی نااہلی کیلئے دائرپی ٹی آئی  کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے دائر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )چیف جسٹس اطہر من اللہ کل بروزپیر کو خرم شیر زمان اور عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کریں گے ،درخواست میں آصف زرداری کی بطور پارٹی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی تاحیات نااہلی کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے ،اثاثے چھپانے پر آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے اور رکن اسمبلی بننے کے اہل نہیں، آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت آصف علی زرداری کو نااہل قرار دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں