عمران خان نے انتہائی جرأت سے دنیاکو آئینہ دکھایا :وزراء
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر دنیا کے ایک بڑے فورم پر غیر معیاری اور چھوٹی تقریر تھی
اسلام آباد(دنیا نیوز ) ایسا لگ رہا تھا ایک یونین کونسل کا لیڈر اقوام متحدہ سے خطاب کر رہا ہے ،مودی کی تقریر ہندوستان کی کورونا ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش تھی۔ انہوں نے کہا عمران خان نے اقوام متحدہ میں افغان مسئلہ کو درست سیاق وسباق کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھا ۔ انہوں نے دنیا کو انتہائی جرأت سے یہ بھی بتایا کہ کس طرح سپر پاورز نے افغانستان میں کھیل کھیلے ۔ عمران خان نے دنیا کو باور کروایا آج افغانستان میں حالات کا ذمہ دار پاکستان نہیں بلکہ امریکا اور دیگرممالک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا، وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے دنیا کو بہترین انداز میں باور کروایا کہ افغان جنگ کا سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان پاکستان کو ہوا،انہوں نے مودی کے ظالمانہ نظریہ آر ایس ایس کو ایکسپوز کیا۔