جعلی اکاؤنٹس:ایک اورملزم کی نیب سے 35لاکھ میں پلی بارگین
قومی احتساب بیورونے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں ایک اورملزم کے اعتراف جرم پر35لاکھ روپے کی ریکوری کرلی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )قومی احتساب بیورونے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں ایک اورملزم کے اعتراف جرم پر35لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔بتایا جاتا ہے کہ اعجاز ہارون ، سلیم مانڈوی والا کیخلاف کڈنی ہلز کیس میں ملزم اویس متین نے تحقیقات کے دوران بے نامی اکاؤنٹ کھولنے کا اعتراف کرلیا اور اپنے حصے کے 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کر لی، نیب کے مطابق اعجاز ہارون نے جرم سے حاصل رقم مختلف بے نامی اکاؤنٹس میں منتقل کی تھی،سرکاری اراضی کی فروخت سے حاصل رقم مختلف اکاؤنٹس میں چھپائی گئی،یاد رہے کہ کڈنی ہلز کیس میں اظہر مغل نامی ملزم پہلے ہی1 کروڑ 62 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرچکاہے ۔