توہین رسالت کیس میں خاتون کو سزائے موت
لاہور کی مقامی عدالت نے خاتون کو توہین رسالت کے مقدمے میں سزائے موت اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی
لاہور(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا،عدالت کے حکم کے مطابق مجرمہ سلمٰی نجی سکول کی پرنسپل تھی، استغاثہ نے ٹرائل کے دوران 11 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا ،خاتون پر توہین رسالت کے الزام میں 2013 میں تھانہ نشتر کالونی نے مقدمہ درج کیا تھا ،مجرمہ سات روز کے اندر فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر سکتی ہے ۔