سندھ اسمبلی:لفظ ’’ سلیکٹڈ‘‘پر ہنگامہ ارکان کی ایک دوسرے کو دھمکیاں

سندھ اسمبلی:لفظ ’’ سلیکٹڈ‘‘پر ہنگامہ  ارکان کی ایک دوسرے کو دھمکیاں

پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں لفظ ’’سلیکٹڈ ‘‘کے استعمال پر ہنگامہ آرائی ہوئی

کراچی (سٹاف رپورٹر) لفظ پر ہنگامہ اور شور شرابا ہوا۔ صوبائی وزیر اور اپوزیشن رکن نے ایک دوسرے کو دھمکیاں دینا شروع کیا اور پھر اپوزیشن کے ارکان نے واک آؤٹ کردیا۔ جی ڈی اے کے عارف مصطفی جتوئی کی تقریر کے دوران ان کی امداد پتافی سے تلخ کلامی ہو گئی۔ عارف جتوئی نے کہا کہ امداد پتافی نے ہمارے لیے ‘‘سلیکٹڈ’’ کا لفظ استعمال کیا۔ یہ لفظ ایوان کی کارروائی سے حذف کیا جائے ۔ مکیش کمار چاؤلہ اور عارف جتوئی نے ایک دوسرے کو دھمکیاں بھی دیں۔ عارف جتوئی نے کہا کہ میں جانتا ہوں 1988 ء کا وزیراعظم بھی سلیکٹڈ تھا۔ ڈپٹی سپیکر نے ارکان کوانتباہ کیا کہ وہ صرف ایجنڈے پر بات کریں اور پھر عارف جتوئی کا مائیک بند کر دیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر نے مائیک پیپلزپارٹی کے ممتاز جکھرانی کو دے دیا، جس پراپوزیشن ارکان واک آؤٹ کر گئے ۔ سپیکر آغا سراج درانی نے ایوان کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں