یوٹیلیٹی سٹورز :چنے ، صابن ، ٹشو ،بلیچ مہنگے ،نوٹیفکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز :چنے ، صابن ، ٹشو ،بلیچ مہنگے ،نوٹیفکیشن جاری

چنے کی قیمت میں 40روپے کلو اضافہ ، صابن 10روپے تک مہنگا

اسلام آباد (وقا ئع نگارخصوصی)حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر چنے کی قیمت میں 40روپے فی کلو اضافہ کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورزپر درجہ اول چنے کی قیمت 125 سے بڑھا کر165 روپے کلو ،درجہ دوم چنے کی قیمت 120 سے بڑھا کر 160 روپے فی کلو کر دی گئی ۔ اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا گیا ۔یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے صابن3 سے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے ۔ ٹشو پیپراورنیپکن کی قیمتیں 3 سے 19 روپے تک بڑھا دی گئیں ۔کپڑے دھونے کا صابن 22 روپے ، ٹوائلٹ کلینر اور بلیچ کی قیمتیں 4 سے 12 روپے تک بڑھا دی گئیں ۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر ملک کریم 10 روپے مہنگی کردی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں