کسی ادارے نے نیب جیسی کارکردگی نہیں دکھائی :چیئرمین
اپنافرض اداکررہے ہیں ، نیب سارک رکن ممالک کیلئے رول ماڈل ہے ، اربوں لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے ،جسٹس(ر)جاویداقبال
اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی ادارے نے نیب جیسی کارکردگی نہیں دکھائی ۔اپنافرض اداکررہے ہیں ، نیب سارک رکن ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ نیب کا کسی فرد، جماعت یا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اس کا تعلق صرف ملک سے ہے ۔