11لاکھ ورکرز کو مزدور کار ڈ ملیں گے : فیاض چوہان

11لاکھ ورکرز کو مزدور کار ڈ  ملیں گے : فیاض چوہان

وزیراطلاعات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ محنت کش بھائیوں کے لئے مزدور کارڈ کا اجراء بزدار حکومت کا اعزاز ہے

لاہور(سپیشل رپورٹر )مزدور کارڈ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک وسیع کردیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بینک کی معاونت سے 11لاکھ ورکرز کو مزدور کار ڈ ملیں گے اور مزدور کی فیملی کے تقریباً 68 لاکھ افراد بھی اس کارڈ سے مستفید ہوں گے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مزدور کارڈ کو اے ٹی ایم،ڈیبٹ کارڈ، والٹ اکاؤنٹ اورشناختی کوڈ کیلئے استعمال کیاجاسکے گا۔پنجاب مزدور کارڈ کے ذریعے ورکر اور اس کے اہل خانہ سے متعلق ڈیٹا بھی ہوگا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب مزدور کارڈ صوبہ بھر میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اورڈسپنسریوں میں استعمال ہوگا۔مزدور کارڈ سرکاری اور پینل پر موجود پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔کیش بینیفٹ کی 11سہولتیں اس کارڈ کے ذریعے حاصل کی جاسکیں گی۔ مزدور کارڈ کے ذریعے محنت کش کو کم ازکم اجرت کی فراہمی کو یقینی بنایاجا سکے گا۔ صنعتی ورکرز ہاؤسنگ سکیم اور اخوت سے مزدور کارڈ کے ذریعے مستفید ہوں گے جبکہ 150 اداروں کی مصنوعات پر 30فیصد تک رعایت ملے گی۔ ریلوے ، سٹورز اور نجی سکولوں کی طرف سے مزدوروں کو رعایت دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں