ایون فیلڈ،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی اپیلوں پرتحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ سے جاری تحریری حکم نامہ میں کہاگیاکہ مریم نواز کی طرف سے نیا وکیل مقرر ہونے پر التوا کی درخواست کی گئی عدالت کو بتایا گیا کہ عرفان قادر نئے وکیل ہیں جنہیں تیاری کے لیے وقت درکار ہے ، نیب کے وکیل نے مریم نواز کی جانب سے التوائکی درخواست کی مخالفت کی، نیب وکیل نے کہا کہ اپیل 2018 سے زیر التواء اور سزا 2019 سے معطل ہے ، نیب وکیل نے کہا معاملے میں بلا جواز تاخیر کی جا رہی ہے ، اپیل میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی نیب کے وکیل نے کہا کہ اپیل پر قانون کے مطابق فیصلے کیلئے الگ درخواست بھی دی گئی ہے ۔ مریم نواز کی اپیل اور اس پر جلد فیصلے کی نیب درخواست پر سماعت 6 اکتوبر کو ہوگی۔