عثمان بزدار نے تخت لاہور کے بجائے تخت پنجاب کا انتخاب کیا:حسان خاور

عثمان بزدار نے تخت لاہور کے بجائے  تخت پنجاب کا انتخاب کیا:حسان خاور

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہوراورنج لائن ٹرین کے اخراجات اور پنجاب حکومت کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کا موازنہ جاری کردیا

لاہور( سیاسی رپورٹرسے )حسان خاور نے کہا مسلم لیگ (ن)نے لاہور میں نمود ونمائش کیلئے دیگر صوبوں کا 360 ارب کا بجٹ اورنج لائن ٹرین جیسے سفید ہاتھی پر لگا دیا ۔ عثمان بزدار نے تخت لاہور کے بجائے تخت پنجاب کا انتخاب کیا۔ اپنے ٹویٹ میں حسان خاور نے کہا پنجاب حکومت کے 300 ارب کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے پورے صوبے کے عوام مستفید ہوں گی ۔ جن افراد کو پنجاب حکومت کے اچھے کام نظر نہیں آتے انہیں اورنج ٹرین والی ذہنیت سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت صرف ایک شہر کی ترقی پر تمام وسائل صرف نہیں کر رہی۔ حسان خاور نے کہا پنجاب حکومت نے ہر ضلع کو الگ ڈسٹرکٹ پیکیج دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں