ہرنیا دن حکومت کی نااہلی کا ثبوت لاتا ہے ، شہبازشریف
مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہر نیا دن پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کا ثبوت پیش کرتا ہے
لاہور (اپنے سیاسی رپورٹر سے )مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہر نیا دن پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کا ثبوت پیش کرتا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت قومی معاملات کے انتظامی امورمیں بھی نااہل ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملکی بدترین معیشت، ناقص حکمرانی، روپے کی قدر میں کمی اور عدم استحکام حکومت کی نااہلی کی واضح مثالیں ہیں۔