نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- بلوچستان اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتمادپربحث مکمل
  • بریکنگ :- کوئٹہ:تحریک عدم اعتماد پررائےشماری 25اکتوبرکوہوگی
Coronavirus Updates

عمران خان نے اداروں کو تباہ کردیا،غلط چیز پرجاہلانہ انداز میں کھڑے :فضل الرحمن

عمران خان نے اداروں کو تباہ  کردیا،غلط چیز پرجاہلانہ انداز  میں کھڑے :فضل الرحمن

دنیا اخبار

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا مسئلہ ڈی جی آئی ایس آئی کا نہیں ایک لیفٹیننٹ جنرل کا ہے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،دنیا نیوز) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا مسئلہ ڈی جی آئی ایس آئی کا نہیں ایک لیفٹیننٹ جنرل کا ہے جو آرمی چیف کے حکم کا پابند ہے ،وزیراعظم ایک غلط چیز پر جاہلانہ انداز میں کھڑے ہیں، وزیراعظم کو اس حد تک مداخلت نہیں کرنی چا ہئے کہ نظام متاثر ہو ،لمحہ بہ لمحہ صورتحال بدل رہی ہے ہمیں فکر ہے پاکستان کو کوئی نقصان نہ پہنچے ،ہمیں صورتحال سے عقلمندی سے نکلنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، فضل الرحمن نے کہا کہ فوج واحد منظم ادارہ ہے جو پاکستان کی واحد امید ہے ،موجودہ حکمرانوں نے ملک کی معاشی صورتحال کو نقصان پہنچایا ہے ،جتنا نقصان اس ادارے کو اس حکومت نے پہنچایا ہے اتنا دشمن نے بھی نہیں پہنچایا ،اللہ کرے یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہو، مگر یہ ملک کو ترقی دینے نہیں ڈبونے آئے ہیں ، تمام معاملات مشاورت کے ساتھ چلتے ہیں، آئین نے جس کا جو دائرہ متعین کیا ہے اسی میں رہے ،مشکلات اسی وجہ سے پیش آئی ہیں کہ پارلیمنٹ میں فوج نے مداخلت کی اور فوج کے کام میں کسی اور نے ،عمران خان نے ملک کے ساتھ اداروں کو تباہ کر دیا،ہم ملک پر مسلط لوگوں سے قوم کو آزاد کرانا چاہتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement