لاہور: 35سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
ڈیفنس اے کے علاقے میں 35سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
لاہور(خبر نگار سے ) تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقے صدر گول چکر کے قریب واقع گھر میں 35 سالہ گلفام نے گلے میں پھندا ڈال خودکشی کر لی ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ پولیس کے مطابق گلفام نے گھر والوں سے جھگڑے کی بنا پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے ۔ تاہم واقعہ کی تفتیش جاری ہے ۔