نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کااجلاس
  • بریکنگ :- ٹارگٹڈسبسڈی پروگرام وفاق اورصوبائی حکومتوں کی معاونت سےشروع ہوگا،فیصلہ
  • بریکنگ :- غریب طبقےکیلئےٹارگٹڈسبسڈی کاپروگرام شروع کیاجائے،وزیر اعظم
  • بریکنگ :- ملک میں موجودہ مہنگائی کی لہرکااحساس ہے،وزیراعظم عمران خان
  • بریکنگ :- صحت،کسان کارڈاوراحساس پروگرام کادائرہ کاربڑھارہےہیں،وزیر اعظم
  • بریکنگ :- اسلام آباد:سندھ میں آٹےکی بڑھتی قیمت پرتشویش کااظہار
  • بریکنگ :- ثانیہ نشترکی وزیراعظم کواحساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پربریفنگ
  • بریکنگ :- مشیرخزانہ شوکت ترین کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت
  • بریکنگ :- وزیراعظم کو ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی تیاریوں پر بریفنگ
  • بریکنگ :- پسماندہ طبقےکیلئےاحساس ٹارگٹڈسبسڈی پروگرام رواں سال شروع ہوگا،بریفنگ
  • بریکنگ :- پروگرام کےذریعےمخصوص اشیاپرکریانہ اسٹورسےخریداری پررعایت ہوگی، بریفنگ
  • بریکنگ :- وزیر اعظم کی ٹارگٹڈسبسڈی پروگرام کوجلدحتمی شکل دینےکی ہدایت
Coronavirus Updates

چینی کی نئی سرکا ری قیمت فریقین سے جواب طلب

چینی کی نئی سرکا ری قیمت  فریقین سے جواب طلب

دنیا اخبار

لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جہانگیر ترین ،خسرو بختیار سمیت دیگر کی شوگر ملوں نے رولز ، چینی کی نئی سرکاری قیمت اوروفاقی حکومت کے دائرہ اختیار کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کنٹرولر جنرل فار پاکستان نے چینی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن 21 ستمبر کو جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کا ایکس مل ریٹ 84.75 روپے اور ریٹیل پرائس 89.75 روپے مقرر کیاگیا۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کے پاس چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار نہیں، چینی کی قیمتیں اخرجات کی نسبت کم مقرر کی گئیں، چینی کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کے خلاف متعلقہ فورم سے رجوع کیا لہذا عدالت حتمی فیصلے تک 21 ستمبر 2021 کے چینی کی نئی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک دے ۔ عدالت چینی کا ایکس مل ریٹ 84.75 روپے اور ریٹیل پرائس 89.75 روپے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement