ہاکی کے سابق گول کیپر عمران شاہ فائرنگ سے شدید زخمی

 ہاکی کے سابق گول کیپر  عمران شاہ فائرنگ سے شدید زخمی

سابق گول کیپر عمران شاہ فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے

لاہور(این این آئی)سابق گول کیپر عمران شاہ فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ۔معلوم ہوا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر عمران شاہ قائد اعظم روڈ پر اپنے میڈیکل سٹور پر بیٹھے تھے کہ تین افراد گاڑی میں آئے اور دکان کے سامنے گاڑی کھڑی کردی ۔ عمران شاہ نے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کیا جس پر تینوں افراد نے عمران شاہ اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر دی جس سے عمران شاہ شدیدزخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں