نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیرخارجہ کایوم سیاہ کےموقع پریواین سیکرٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے صدرکوخط
  • بریکنگ :- وزیرخارجہ نےخط میں مقبوضہ کشمیرکی ابترصورتحال سے آگاہ کیا
  • بریکنگ :- بھارت نے7دہائیوں سےکشمیریوں کوحق خودارادیت سےمحروم رکھاہے،شاہ محمود قریشی
  • بریکنگ :- بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنےکی مہم چلارہا ہے،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- 5اگست2019کااقدام یواین قراردادوں اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- خط میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی لاک ڈاؤن اورظلم وجبرپراظہارتشویش
  • بریکنگ :- وزیرخارجہ نےعالمی برادری کوبھارتی جعلی فلیگ آپریشن کےمذموم عزائم سےآگاہ کیا
Coronavirus Updates

پٹرول کی قیمت مزید بڑھی تو مظاہرے کرینگے :راجہ پرویز

 پٹرول کی قیمت مزید بڑھی تو مظاہرے کرینگے :راجہ پرویز

دنیا اخبار

تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے اب پچھتا رہے ہیں، اجلاس سے خطاب

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہے ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی ایشوز کی سیاست کی ہے ،تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے اب پچھتا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ایگزیکٹو کے زوم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں حسن مرتضیٰ،ثمینہ خالد گھرکی ،عاصم محمود بھٹی ،میاں اظہر حسن ڈار،غلام فرید کاٹھیا،تسنیم قریشی،رائے شاہ جہاں بھٹی،اسرار بٹ سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمارا ایک ہی گروپ پیپلز پارٹی اور ایک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔دیگر شرکاء نے کہا اگر حکومت نے پٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ کیا تو 16 ا کتوبر کواحتجاجی مظاہرے کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement