کرپشن کیخلاف جنگ ، موروثی سیاست کا خاتمہ عمران کا نشان:حسان

کرپشن کیخلاف جنگ ، موروثی سیاست کا خاتمہ عمران کا نشان:حسان

نواز،کلثوم، ڈار کے نام پر جعلی کورونا ویکسی نیشن کرانے والے گرفتا ر کر لئے گئے

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ) وزیراعلی ٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسا ن خاور نے بتایا سیاسی شخصیات کے نام پر جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے والوں کو مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا گیا ۔ ان افراد نے حساس معاملے کو مذاق بنایا اور سسٹم کو متاثر کیا۔ قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے پربہاولپور، لاہور اور نارووال سے پانچ ،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا جعلی سرٹیفکیٹ بنانے پر ملتان سے ایک ،بیگم کلثوم کا جعلی سرٹیفکیٹ بنانے پر وہاڑی سے ایک شخص کو گرفتار کر کے معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے حوالے کر دیا ۔علاوہ ازیں حسا ن خاور نے کہا عمران خان کی سیاسی پہچان کرپشن کے خلاف جنگ اور موروثی سیاست کا خاتمہ ہے ۔ انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کی ساکھ بحال کی ۔انہوں نے کہا بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کی حفاظت، پرورش اور تعلیم و تربیت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔حکومت پنجاب بچوں کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں